13 نومبر 2018
تازہ ترین
اوورسیز پاکستانیوں کو ایمنسٹی سکیم میں مشکلات

بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں ڈکلیئریشن کے دوران کئی مشکلات کا سامنا ہے، 800 کے لگ بھگ ڈکلیئریشن سسٹم میں پھنس گئے۔ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے آخری دو روز کئی افراد کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع کے مطابق اب تک لگ بھگ 600 سے 800 ڈکلیئریشنز سسٹم میں پھنس چکے ہیں۔نیویارک میں کئی افراد کو پریشانی کا سامنا ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک کے اعتراضات کا بتا کر ایمنسٹی سکیم فارم بھرنے سے روک دیا جاتا ہے۔ دوسری جانب اعتراضات کا کوئی مناسب جواب بھی نہیں دیا جا رہا۔ بیرون ممالک مقیم (اوورسیز) پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ پریشانی کی صورت میں حکام سے رابطہ بھی نہیں ہو پا رہا، ایمنسٹی اسکیم سے متعلق سٹیٹ بینک میں ڈیسک بھی قائم نہیں، دوسری جانب بینک چارجز بھی وصول کیے جارہے ہیں


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟