اورنج ٹرین کی  آزمائشی سروس کا آغاز

اورنج ٹرین پٹری پر آگئی، ڈیرہ گجراں تا لکشمی چوک آزمائشی سروس کا آغاز ہو گیا جس کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کیا ،ذرائع کے مطابق اورنج ٹرین کا ٹیسٹ رن ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک ہوگا، جس کا جائزہ وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے خود لیا اور ٹرین میں سفر بھی کیا ، چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان ، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور کنٹریکٹر کمپنی کے نمائندے اس موقع پر موجودتھے۔ ٹیسٹ رن کے بعد لکشمی چوک پر تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ایل ڈی اے اور ٹیپا کے انجینئرزنے  وزیر اعلٰی پنجاب کو ٹرین کی تعمیر پر بریفنگ دی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟