17 نومبر 2018
تازہ ترین
اوبامہ ہیلتھ کیئر منسوخ کرنے کے خلاف امریکہ میں مظاہرے  

۔ امریکی میڈیا کے مطابق  شکاگو اور دیگر شہروں میں ہزاروں افراد نے اوبامہ کیئر قانون منسوخ کرنے کی ریپبلکن پارٹی کی کوششوں کے خلاف احتجاج کیا ۔ مظاہرین کو تشویش ہے کہ اس منصوبے کے منسوخ ہونے کے ساتھ ہی لاکھوں افراد ہیلتھ انشورنس کی سہولت سے محروم ہوجائیں گے۔ ان مظاہروں میں مزدور یونینز بھی شریک تھیں۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرزاٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ  کیا ہے کہ وہ اوباما کیئر قانون کو منسوخ کر دیں گے یا اس  کی جگہ متبادل قانون منظور کریں گے ۔ کانگریس میں ری پبلکن کی اکثریت نے اس ہفتے اس منصوبے کی منسوخی کے حق میں ووٹ دیئے ہیں۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟