23 ستمبر 2018
تازہ ترین
انیتا داس دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

بالی وڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کے بعد ایک اور سینئر اداکارہ انیتا داس دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 57 سالہ اداکارہ کو گھر میں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا ، مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں اور اس جہان فانی سے چل بسیں۔ اداکارہ کے خاندانی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انتیاداس کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔ خیال رہے کہ اداکارہ نے 1975میں فلم جاجابارا سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور 100سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟