22 ستمبر 2018
تازہ ترین
انگور اور لیموں کولیسٹرول کم کرنے کا آزمودہ نسخہ

ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے ۔ اس کا سبب بننے والا سب سے بڑا عنصر کولیسٹرول ہوتا ہے۔ کولیسٹرول ایک نرم اور ملائم مادہ ہے جس کی متعین مقدار انسانی صحت کیلئے فائدہ مند ہوتی ہے مگر بڑھا ہوا کولیسٹرول خون کی نالیوں یا شریانوں کی دیواروں کے گرد جم کر انہیں تنگ اور سخت کر دیتا ہے۔ کولیسٹرول کی شرح میں اضافے کا بڑا سبب فاسٹ فوڈ اور غیر صحت بخش غذائوں کا زیادہ استعمال ہوتا ہے ، کولیسٹرول کی شرح کو قابو میں رکھنے کیلئے تازہ پھلوں کا استعمال بہت ضروری ہے ۔ دنیا بھر کے ماہرین طب نے مختلف تحقیقات کے بعد سرخ انگور، مالٹوں، لیموں، کیوی ، گریپ فروٹس ، خوبانی اور سیب کو کولیسٹرول میں کمی کرنے کا آزمودہ نسخہ قرار دیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟