22 ستمبر 2018
تازہ ترین
انگلش کرکٹرز کا پاکستان  آنے سے انکار

انگلش کرکٹرز نے  پاکستان میں پی ایس ایل میچز کھیلنے سے صاف انکار کر دیا، این مورگن اور ایلکس ہیلز نے ٹیموں کو جوائن کرنے سے قبل ہی پیغام دےدیا تھا، جیسن روئے اور سیم بلنگز بھی ناک آئوٹ رائونڈ میں اپنی ٹیموں کے ساتھ پاکستان آنے سے انکار کر چکے ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق محدود اوورز کے انگلش کپتان این مورگن اور جیسن روئے اپنی پی ایس ایل ٹیموں کو دبئی میں جوائن کر چکے، اوپنرایلکس ہیلز بھی نیوزی لینڈ سے یو اے ای روانہ ہوچکے ہیں، این مورگن اور ہیلز نے پہلے ہی اپنی اپنی فرنچائزز کی مینجمنٹ پر واضح کر دیا ہے کہ اگر ان کی ٹیمیں ناک آئوٹ رائونڈ میں پہنچیں تب بھی تو وہ پاکستان میں میچز کھیلنے کے لیے نہیں جائیں گے۔ مورگن کراچی کنگز اور روئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہیں جبکہ ایلکس ہیلز کی خدمات اسلام آباد یونائیٹڈ نے حاصل کی تھیں۔ اس سے قبل این مورگن 2016  میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دورہ بنگلہ دیش سے بھی دستبردار ہوگئے تھے ۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟