17 ستمبر 2019
تازہ ترین
انڈہ پروٹین حاصل کرنیکا اہم ذریعہ

انڈہ پروٹین حاصل کرنیکا اہم ذریعہ

ایک انڈہ تقریباً 70 کیلوریز پر مشتمل ہوتا ہے۔ انڈے پروٹین حاصل کرنے کا سستا ترین ذریعہ ہیں۔ ایک انڈے سے آپ  چھ گرام پروٹین حاصل کر سکتے ہیں۔ انڈے میں تقریباً نصف پروٹین زردی میں اور نصف سفیدی میں ہوتی ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو افراد صبح انڈے کھاتے ہیں ان میں بھوک کے ہارمون زیادہ سرگرم نہیں ہوتے، وہ زیادہ مطمئن رہتے ہیں اور دوپہر کے وقت زیادہ نہیں کھاتے۔ انڈوں میں ایک عنصر جسے لوٹین کہتے ہیں، خاصی مقدار میں ہوتا ہے۔ لوٹین آنکھوں کو عضلاتی انحطاط سے بچاتی ہے۔ یہ سمارٹ فون، ٹیبلٹ اور کمپیوٹر سے نکلنے والی بلیو لائٹ سے ہونے والے نقصانات سے بچاتی ہے۔  ماہرین کے مطابق اس بلیو لائٹسے کینسر، موٹاپے اور آنکھوں کے امراض کا خدشہ ہوتا ہے۔  تازہ تحقیقات سے یہ بات عیاں ہوئی ہے کہ انڈے مناسب مقدار میں استعمال کرنے سے کولیسٹرول بڑھنے کا خدشہ نہیں ہوتا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟