25 ستمبر 2018
تازہ ترین
انڈونیشیا میں زلزلے سے 39 افراد ہلاک

 انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلے سے 39 افراد ہلاک جبکہ متعدد  افراد زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسی  کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7 تھی جبکہ گہرائی 15کلو میٹر تھی ، زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ لومبوک کے جزیرے کو بجلی منقطع ہونے سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے،  سرچ اینڈ ریسکیو ماتا رام کے ترجمان اگس ہنڈرا سنجیا نے واقعے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والے میں ایک 72 سالہ شخص اور ایک سالہ بچہ بھی شامل ہیں جبکہ  درجنوں  افراد زخمی ہوگئے۔ حکام نے فوری طور پر سونامی وارننگ جاری کردی تاہم بعد میں اسے واپس لے لیا گیا۔ واضح رہے کہ لومبوک انڈونیشیا کے معروف جزیرے بالی سے 40 کلو میٹر دور مشرق میں واقع ہے جہاں لوگ خوبصورت ساحل سمندر اور ہائیکنگ کے لیے دنیا بھر سے آتے ہیں۔

 

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟