16 نومبر 2018
انڈونیشیا ، طیارہ گرکر تباہ ، سب مسافر ہلاک

انڈونیشیا میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، جس  میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ، جبکہ معجزانہ طور پر ایک بچہ محفوظ رہا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے پاپوآ کے پہاڑی علاقے میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ،جس میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ۔ خوش قسمتی سے 12 سالہ بچہ اس ہولناک حادثے میں محفوظ رہا ، جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ طیارے میں 9 افراد سوار تھے جن میں 2 پائلٹس شامل تھے۔ سوئس ساختہ کمرشل طیارہ پلاٹس پی سی- 6 پرواز بھرنے کے 45 منٹ بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔ انڈونیشیا کے فوجی ریسکیو اہلکاروں کو جہاز کا ملبہ اوکسیبل ایئرپورٹ کے نزدیک ایک پہاڑی علاقے میں ملا۔ ریسکیو اہلکاروں نے معجزانہ طور پر بچ جانے والے لڑکے کو فوری طبی امداد مہیا کی۔ بچہ ہوش میں ہے اور اس کا نام جمیدی بتایا جاتا ہے تاہم صدمے کی کیفیت میں ہے اور واقعے کی تفصیلات بتانے سے قاصر ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق جہاز گرنے سے قبل زوردار دھماکوں کی آواز بھی آئی۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟