23 ستمبر 2018
تازہ ترین
انڈونیشیا ، زلزلے کے شدید جھٹکے ،  5 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں مسلسل دوسرے روز بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے پانچ افراد ہلاک جبکہ چالیس زخمی ہو گئے ۔ حکام کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 6.5 درجے اور 6.9 درجے ریکارڈ کی گئی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ چالیس زخمی ہوئے ہیں ۔ 2 سو سے زائد رہائشی گھر تباہ ہونے کے  باعث ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ۔ جنہیں محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے زلزلے کا مرکز صوبہ تینگارا میں دس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟