21 ستمبر 2018
تازہ ترین
 انڈسٹری میں ہراسگی سنگین مسئلہ ،دپیکا

 بالی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ  انڈسٹری میں ہراسگی سنگین مسئلہ ہے ۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری میں خواتین کو ہراساں کئے جانے اور ڈپریشن جیسے مسائل سمیت دیگر مسائل پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں ہراسگی سنگین مسئلہ ہے۔ انہوںنے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں کیریئر کے ابتدائی دور میں چیسٹ سرجری کرانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ  بالی وڈ پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کی توجہ حاصل کرنے کےلئے ضروری ہے کہ ان میں نسوانی خوبصورتی نمایاں ہو۔ دپیکا پڈوکون کے مطابق انہیں اس طرح کے اور بھی مشورے دیئے گئے اور انہیں یقین دلایا گیا کہ ایسا کرنے سے انہیں جلد فلمی دنیا میں کامیابی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کئی مشورے ملنے کے باوجود کسی بھی مشورے پر عمل نہیں کیا اور انہوں نے اپنی صلاحیتوں پر اکتفا کیا۔ اداکارہ نے کیریئر کے آغاز میں خود کو سرجری کے ملنے والے مشورے کو جنسیت اور ہراساں کرنے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اب بالی وڈ میں بھی صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالی وڈ کی اداکارائیں بھی ہالی وڈ کی اداکارائوں کی طرح خود سے ہونے والی ناانصافی پر بات کرنے لگی ہیں اور یہ قدم مثبت تبدیلی کی جانب پیش قدمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہراسگی کے شکار بہت سارے لوگ انتہائی سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوجاتے ہیں، جس میں خودکشی بھی شامل ہے۔ اداکارہ نے انٹرویو میں اپنے کیریئر، فلم انڈسٹری میں خواتین کو ہراساں کئے جانے اور ڈپریشن جیسے مسائل سمیت دیگر مسائل پر بھی بات کی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟