22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
انٹل کا پہلا 5 جی موڈیم متعارف

انٹل کا پہلا 5 جی موڈیم متعارف

انٹل کمپنی کی جانب سے پہلا 5 جی موڈیم ایکس ایم ایم 8160 متعارف کرا دیا گیا۔ یہ ایک ملٹی موڈ موڈیم ہے جو جدید ترین ایم ایم ویو ٹیکنالوجی سے لےکر 2 جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس موڈیم کی مدد سے سمارٹ فونز ، کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کے مدر بورڈ کے پیچیدہ نظام میں کافی آسانی پیدا ہوگی۔ یہ موڈیم 6 جی بی فی سیکنڈ کی سپیڈ سے کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ انٹل کے ایل ٹی ای موڈیم کی نسبت تین گنا تیز ہے۔ اس میں سٹینڈ الون کنکٹیویٹی بھی دی گئی۔ اس موڈیم کی شپنگ کمپنی آئندہ سال کی دوسری ششماہی میں کرے گی اور 2020 میں اس موڈیم پر مشتمل پہلی ڈیوائس فروخت کے لئے پیش کی جائے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟