26 ستمبر 2018
تازہ ترین
   انٹر بینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں نرخ بڑھ گئے

 انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 1پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 104.86 روپے سے کم ہو کر 104.85روپے اور قیمت فروخت 104.91 روپے سے کم ہو کر104.90 روپے پر آگئی تاہم 10 پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 107.30روپے سے بڑھ کر 107.40 روپے اور قیمت فروخت 107.60 روپے سے بڑھ کر 107.70روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 115.25 روپے سے بڑھ کر 115.30 روپے اور قیمت فروخت 116.75 روپے سے بڑھ کر 116.80روپے پر جا پہنچی، اسی طرح 85پیسے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 134.75روپے سے بڑھ کر 135.60روپے اور قیمت فروخت 136.25 روپے سے بڑھ کر 137.10 روپے ہو گئی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟