26 اپریل 2019
تازہ ترین
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 67 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 80 پیسے سستاہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 23 پیسے پر بند ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 138 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای کی امداد کے باعث ڈالر سستا ہوا۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج اور اس میں رجسٹرڈ کمپنیوں کو منی بجٹ میں دی گئی ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا دور جاری ہے، ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 2 فیصد بڑھ گیا، اور مارکیٹ 847 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 112 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ تیزی کے باعث مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ بیرونی سرمایہ کاروں نے بھی شیئرز کی بڑھ چڑھ کر خریداری کی اور کئی ماہ کے بعد کسی ایک ہفتے میں 1 کروڑ 22 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص کی خریداری دیکھنے میں آئی، جس کے باعث شیئرز کی مالیت میں 119 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی مالیت اب بھی کافی کم ہے، معاشی حالات میں جیسے جیسے بہتری آرہی ہے مقامی اور بیرونی سرمایا کاروں کی دلچسپی بھی بڑھ رہی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟