17 ستمبر 2019
تازہ ترین
انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے طریقے

انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے طریقے

اگر آپ اپنے انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے تنگ ہیں اور اس صورتحال کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو  آسان طریقوں پر عمل کر کے آپ اپنی زندگی آسان کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کا انٹرنیٹ انتہائی سست ہے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ وائرلیس کنیکشن ناقص ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گھر کا کمپیوٹر وائرڈ انٹرنیٹ کارڈ سے کنیکٹ ہو تاکہ انٹرنیٹ کی کارکردگی بہتر ہو سکے۔ اس بات کو بھی مد نظر رکھیں کہ انٹرنیٹ کے لئے رائوٹر بہترین معیار کا ہونا چاہئے۔ سستا رائوٹر وقتی طور پر تو بچت کر آتا ہے لیکن انٹرنیٹ کی رفتار کو متاثر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے گھر میں انٹرنیٹ کنکشن کو استعمال کرنے والے لوگ زیادہ ہیں اور اسے سٹریمنگ ٹی وی ، میوزیک اور برائوزنگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تو کم از کم 20 ایم بی فی سیکنڈ رفتار کا کنکشن لینا بہتر ہے ، لیکن اگر آپ اکیلے انٹر نیٹ یوز کرتے ہیں تو 5 ایم بی پی ایس کنکشن بھی کافی ہو سکتا ہے۔ اپنے انٹرنیٹ کی ایم بی پی ایس سپیڈ کو جاننے کے لئے گوگل سرچ پر سپیڈ ٹیسٹ لکھ کر سرچ کریں۔ سست انٹرنیٹ کی بڑی وجہ وائی فائی سسٹم کا اوورلوڈ ہونا بھی ہو سکتا ہے۔ وائی فائی اینالائرز کے ذریعے اس بات کا پتا لگایا جاسکتا ہے کہ سسٹم اوورلوڈ تو نہیں۔ اپنے رائوٹر کو ری بوٹ کرکے بھی رفتار کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ رائوٹر کو دیواروں سے دور رکھیں تاکہ اس کا انٹینا مکمل طور پر سیدھا ہو سکے اور گھر میں ڈیڈ سپاٹس سے بچا جا سکے ۔ یہ بھی خیال رکھیں کہ وائی فائی ڈیوائس کے قریب ایسی کوئی دوسری ڈیوائس تو موجود نہیں جو وائرلیس سگنل میں مداخلت کا باعث بن رہی ہے۔ مختلف الیکٹرانک ڈیوائسز مثلا ریڈیو ، ٹی وی اور مونیٹر وغیرہ ریڈیو فریکوئینسی خارج کرکے وائرلیس سگنلز کو متاثر کر سکتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟