24 مئی 2019
تازہ ترین
انٹرنیٹ ایکسپلورر کا استعمال خطرناک قرار

انٹرنیٹ ایکسپلورر کا استعمال خطرناک قرار

مائیکرو سافٹ کے سنیئر سائبر سیکیورٹی آرکیٹیکٹ کرس جیکسن نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کو استعمال کرنے والے صارفین خود کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے خود صارفین کو کہا گیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا استعمال چھوڑ کر جدید برائوزر کا استعمال شروع کر دیں۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر کو اس وقت بھی دس فیصد صارفین استعمال کر رہے ہیں ۔ یہ تعداد مائیکروسافٹ کے نئے برائوزر استعمال کرنے والے صارفین سے بھی زیادہ ہے۔ واضح رہے مائیکروسافٹ نے اپنا نیا برائوزر ایج متعارف کرانے کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر کو متروک قرار دے دیا تھا اور اس کے لئے سپورٹ بھی ختم کردی گئی تھی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟