26 ستمبر 2018
تازہ ترین
انٹارکٹیکا کی پگھلتی برف سمندری علاقوں کیلئے خطرہ

ایک نئی تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ انٹارکٹیکا میں خطرے سے دوچار دو آئس شیلوز دنیا بھر کے سمندروں کی سطح ایک انچ تک بڑھا دیں گے۔ جزیرہ نما انٹارکٹیکا میں حالیہ گرمی سے  خطے کے آئس شیلوز کو خطرات لاحق ہوئے ہیں۔ جن  لارسن سی اور جورج ششم نامی آئس شیلوز کو سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔ سائنس دانوں نے کہا ہے کہ اگر لارسن سی ٹوٹتا ہے تو 4 ملی میٹر یعنی 0.15انچ تک سمندر کی سطح بڑھے جائیگی ۔ جبکہ جورج ششم کا ٹوٹنا سمندر کی سطح میں 22ملی میٹریعنی 0.86انچ تک بڑھا دےگا۔ محققین کے مطابق سطح سمندر کا بڑھنا، دنیا بھر کے ساحلی علاقوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ محققین نے پہلے بھی خبردار کیا ہے کہ سمندر کی سطح کا 20سینٹی میٹر یعنی تقریباً7.9انچز بڑھنا ہر سال دنیا بھر کے ساحلی علاقوں میں ایک کھرب ڈالرز تک کا نقصان کر سکتا ہے۔    


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟