16 نومبر 2018
تازہ ترین
انوکھا گائوں جہاں لڑکی 12 سال کی عمر میں لڑکا بن جاتی ہے

کیربیئن جزائر کے ایک دور دراز گائوں میں لڑکیاں جیسے ہی بلوغت کی عمر کو پہنچتی ہیں ان  کی جنس تبدیل ہوجاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک جینیاتی بیماری کے باعث ڈومینیکن ری پبلک کے گائوں سالیناس میں پیدا ہونے والی 90 فیصد لڑکیاں 12 سال کی عمر میں لڑکا بن جاتی ہیں۔ سالیناس میں لڑکی سے لڑکا بننے والوں کو مرد اور عورت کے ساتھ تیسری جنس کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ یہ نایاب بیماری ایک انزائم کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے، جس میں رحم میں مردانہ ہارمونز dihydro-testosterone  کا بننا رک جاتا ہے۔ ایسے بچے جب پیدا ہوتے ہیں تو وہ لڑکیوں کی طرح ہوتے ہیں، لیکن بلوغت کی عمر تک پہنچنے پر ان میں یہ ہارمونز بن جاتے ہیں۔ ایسے مردوں کو Machihembras بھی کہا جاتا ہے، جس کا مطلب ہوتا ہے پہلے عورت پھر مرد۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟