14 نومبر 2018
تازہ ترین
انوشکا کا کرن جوہر کے شو میں جانے سے انکار

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ہدایتکار کرن جوہر نے فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا ہے لیکن اب انوشکا نے کسی بھی تنازع سے بچنے کے لیے کرن جوہر کے مشہور شو’’کافی ود کرن‘‘ میں میزبان بننے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا کی شہ سرخیوں سے دور رکھنے کی کوشش کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اپنے اور ویرات کوہلی کے معاشقے کے بارے میں کسی قسم کے سوال کا جواب دینے سے کتراتی ہیں اسی لیے انہوں نے ہدایتکار کرن جوہر کے مشہور ٹی وی شو ’’کافی ود کرن‘‘ کے سیزن 5 میں مہمان بننے سے انکار کردیا ہے جس پر ہدایتکار نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں انوشکا شرما ، ایشوریا رائے بچن ، رنبیر کپور اور فواد خان نے مرکزی کردار ادا کریں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟