18 ستمبر 2018
تازہ ترین
انور منصور کو ایک بار پھر اٹارنی جنرل مقرر کر دیا گیا

 سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور کو ایک بار پھر اٹارنی جنرل مقرر کر دیا گیا۔عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالے جانے کے بعد سے حکومت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عمران خان کی جانب سے 20 رکنی وفاقی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اعلان کے بعد اب نو منتخب حکومت کی جانب سے انور منصور خان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر کر دیا گیا ہے۔ انور منصور خان خالد جاوید کی جگہ اٹارنی جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے۔ انور منصور خان نے اپنے کرئیر کی ابتدائ پاک فوج میں بطور کیپٹن کے کی اور انہوں نے 1971 میں پاک بھارت جنگ میں بھی حصہ لیا اور جنگی قیدی بن کر بھارت بھی گئے۔ انور منصور خان کے والد منصور خان سپریم کورٹ کے سینئر وکیل تھے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟