10 جولائی 2020
تازہ ترین
انقلابی شاعر حبیب جالب کی 26 ویں برسی

انقلابی شاعر حبیب جالب کی 26 ویں برسی

انقلابی شاعر حبیب جالب کو مداحوں سے جدا ہوئے 26 برس بیت گئے، لیکن ان کی نظمیں اور اشعار آج بھی پسے ہوئے طبقے کی عکاسی کرتے ہیں۔ حبیب جالب 24 مارچ 1928 کو ہوشیار پور میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام حبیب احمد تھا، پارٹیشن کے بعد وہ فیملی کے ساتھ پاکستان آئے اور روزنامہ امروز میں بطور پروف ریڈر کام کرنے لگے۔ حبیب جالب نے اشعار کہنا شروع کئے تو ان کا لب و لہجہ ان کی الگ پہچان بنا۔ جالب نے جہاں ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت کو اپنے اشعار سے خراج تحسین پیش کیا، وہیں ان کے سامنے تنقید بھی کرتے۔ وہ ضیا دور میں مارشل لا کے باوجود ظلم کے خلاف آواز اٹھانے سے نہ ڈرے۔ حبیب جالب کئی بار جیل میں قید بھی رہے۔ حکومت پاکستان نے ان کے مرنے کے 16 برس بعد انھیں نشان امتیاز سے نوازا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟