22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
انفینکس کا نوٹ 5سٹائلس سمارٹ فون لانچ

انفینکس کا نوٹ 5سٹائلس سمارٹ فون لانچ

لاہور انفینکس نے پاکستان بھر میں اپنا منفرد ترین سمارٹ فون نوٹ 5 سٹائلس لانچ کر دیا۔ نوٹ 5 کو نہ صرف جدید ترین اینڈرائیڈ ون سے آراستہ کیا گیا بلکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے مزین 16 میگا پگسل کے سامنے اور عقبی کیمرے اسے خوبصورت بنانے کے ساتھ ایک الگ انداز دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ نوٹ5 کی 6 انچ ایف ایچ ڈی انفٹی سکرین اسے اپنے دیگر معاصرین میں ممتاز مقام عطا کرتی ہے۔ اس کی دیگر خصوصیات میں ان باڈی ایکس پین، 4000 ایم اے ایچ پر مشتمل بڑی بیٹری اور ہیلی P23 پروسیسر شامل ہیں۔ انفینکس پاکستان کے جنرل مینیجر ولی کیو کے مطابق انفینکس جدت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ نوٹ 5 سٹائلس لانچ کرنے کے لئے انفینکس کی گوگل سے شراکت داری اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ولی کیو کے مطابق نوٹ 5 اپنی منفرد خصوصیات مثلا 16 میگا پگسل کے دو کمیرے کی بدولت صارفین میں جلد اپنا مقام بنا لے گا۔ انہوں نے کہا کہ انفینکس نوٹ 5 سٹائلس ایکس پین کے ساتھ متعارف کروا رہا ہے جس سے صارفین اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو کہیں اور کسی بھی وقت بروئے کار لاتے ہوئے ان کا اظہار کر سکیں گے۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟