22 نومبر 2018
تازہ ترین
 انعم تنولی کو موت سے قبل ہراسگی کاسامنا

 پاکستانی ماڈل انعم تنولی کی مرنے سے قبل کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں وہ کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ وہ کس حد تک پریشانی اور ڈپریشن میں مبتلا ہیں۔ انعم تنولی کی موت کی وجہ تو تاحال سامنے نہ آسکی تاہم ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ انہیں  بہت زیادہ پریشان اور ہراساں کیا جارہا ہے۔ ویڈیو میں انعم تنولی کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ بلی کرنا یعنی کسی کو اس حد تک پریشان کرنا کہ وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوجائے بہت بری چیز ہے۔ انہوں نے کہا لوگوں کی جانب سے پریشان کیا جانا اندر سے دکھی کر دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے حوصلے کو پست نہیں کرنا چاہئے، اگر آپ کسی شخص کو دیکھتے ہیں اور اس سے بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ آپ کو نظر انداز کرتا ہے تو یہ آپ کی غلطی نہیں ہے۔ چند روز قبل 26 سالہ پاکستانی ماڈل انعم تنولی کی پھندا لگی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی تھی، خوبرو ماڈل کی اچانک موت پر شوبز فنکار حیران رہ گئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟