19 نومبر 2018
  انضمام الحق تنازعات کی زد میں آگئے

چیف سلیکٹرانضمام الحق کے حوالے سے اطلاعات گردش میں ہیں کہ انہوں نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی کو فون کرکے کہا کہ آپ نے میرے بیٹے کو انڈر 19 ٹیم میں شامل نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق باسط علی نے یہ بات سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے بتاتے ہوئے اس کی صداقت پر بھی اصرار کیا ہے۔ دوسری جانب انضمام الحق نے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے بھی جونیئر سلیکشن کمیٹی سے رابطہ نہیں کیا، الزام میرے لئے باعث تشویش ہے اور اس معاملے کو چیئرمین پی سی بی کے پاس لیکر جارہا ہوں۔ یاد رہے کہ انضمام الحق کو پی ایس ایل کی پلیئرز کیٹیگری کمیٹی سے پہلے ہی فارغ کیا جا چکا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟