22 مارچ 2019
تازہ ترین
انصاف کی معاملے میں ججز روایتی سوچ میں پڑے ہیں،فواد چودھری

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ امیر اور غریب آدمی کے لئے الگ الگ انصاف نہیں ہونا چاہیے جب کہ ججز روایتی سوچ میں پڑے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے اور جو حکومت یہ سمجھے کہ عدالت کے بغیر اصلاحات آسکتی ہیں تو ایسا ممکن نہیں،عدالتی نظام میں اصلاح ہو گی تو عام آدمی کو فائدہ ہوگا، اسلام آباد بار میں بھی لوگ بڑے عہدوں پر رہے لیکن وہ اپنے گھروں کو ہی خوبصورت بناتے رہے بار کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی، پاکستان کے حالات بہتری کی جانب آرہے ہیں، پاکستان کے ہر طبقے نے دہشت گردی کی جنگ میں اپنا خون دیا، وکلا نے بھی دہشت گردی کی جنگ میں قربانیاں دیں، ہال کا نام شہدا کے نام پر رکھنے پر وکلا کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔  ہمارے ملک میں امیر کے لیے جیل فائیو سٹار ہوٹل جب کہ غریب کے لیے گھر بھی جیل ہے، وزیراعظم ہائوس کو اتنی بڑی جگہ پر بنا دیا گیا ہے، 11سو کنال میں بنے وزیراعظم ہائوس کو کم کرنے کی جب بات کی جاتی ہے تو اعتراض کیا جاتا ہے، امیر اور غریب آدمی کے لئے الگ الگ انصاف نہیں ہونا چاہیے، ججز بھی روایتی سوچ میں پڑے ہوئے ہیں۔ ہم میں بھی خامیاں ہوں گی لیکن وزیراعظم عمران خان کی نیت پر شک نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم نیک نیت آدمی ہیں،ان کادل عوام کے لئے دھڑکتاہے، اس وقت ملک میں عمران خان سے بہتر شخص ہمیں مل نہیں سکتا، ہم تمام بحرانوں پر قابو پائیں گے، تحریک انصاف کے 5 سال مکمل ہونے پر ملک میں واضح فرق نظر آئے گا۔ اب تک تحریک انصاف کی حکومت کاایک بھی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔ خزانہ بھی حیران ہو گا کہ سات ماہ میں کسی نے لوٹا ہی نہیں۔ ہم کرپشن روکنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، انتقامی سیاست کی بات کرنے والے محض الزام تراشیاں کر رہے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے پر مقدمات بنائے۔ بلاول کہتے ہیں کہ جیل بھرو تحریک شروع کررہے ہیں، سندھ میں تو تحریک کی بھی ضرورت نہیں ویسے ہی جیل بھرنے والی ہے۔ لگتا ہے سندھ کی قیادت خود ہی جیلوں میں آ رہی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟