14 نومبر 2018
تازہ ترین
انسٹا گرام کا فالوورز کیلئے سخت اقدام

اگر آپ کا انسٹاگرام اکائونٹ پبلک ہے تو اس صورت میں لوگوں کو آپ کی فیڈ دیکھنے سے روکنے کیلئے کوئی راستہ نہیں۔ اگر آپ کسی کو بلاک بھی کر دیتے ہیں تو ایسا کرنا  بھی صرف ایک حد تک ہی کارگر ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق انسٹاگرام اپنے صارفین کو ان کے فالوورز کے لسٹ پر براہ راست اختیار دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس اثنا میں کمپنی نے فالوورز کو ہٹانے کے آپشن پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ فالوورز کو ہٹانے کی سہولت پرائیویٹ اکائونٹ رکھنے والے صارفین کے پاس کافی عرصے سے تھی۔ لیکن پبلک اکائونٹس کی بڑھتی ہوئی تعدد کی وجہ سے انہیں بھی یہ اختیار دیا گیا کہ وہ بھی اپنے فالوورز کو اپنی مرضی سے باہر نکال سکیں۔ اس نئے فیچر کی اطلاعات پچھلے چند ماہ سے آرہی تھیں۔ ذرائع کے  کمپنی سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ فیچر آزمائشی مراحل میں ہے۔ کمپنی نے نئے فیچر کے جاری ہونے کے متعلق مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔ انسٹاگرام نے اس فیچر میں اس بات کا خیال رکھا ہے کہ جس فالوور کو آپ ہٹا رہے ہیں وہ انہیں اس بات کا علم نہیں ہونے دے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟