13 نومبر 2018
 انسٹاگرام کی سٹوریز میں سائونڈ ٹریک شامل

 انسٹا گرام کے صارفین اب سٹوریز میں میوزک اور من پسند گانے بھی شامل کر سکیں گے۔ آج سے انسٹاگرام کے صارفین اپنی سٹوریز میں گیلری سے منتخب کرکے گانے ، میوزک یا کوئی سا بھی سائونڈ ٹریک شامل کرنے کے قابل ہوجائیں گے، صارفین اپنی سٹوری پوسٹ میں سائونڈ ٹریک شامل کرنے کے لئے سٹیکر مینو کا انتخاب کریں گے ، جہاں سے ایموجی، گف، ڈیٹ سٹیمپ وغیرہ شامل کی جاتی ہیں۔ میوزک کے سٹیکر پر کلک کرنے کے بعد گیلری سے من پسند مختصر گانے یا کوئی بھی میوزک منتخب کرکے پوسٹ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ابتدائی طور پر آج سے یہ فیچر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، فرانس ، جرمنی، امریکا اور یورپ کے دیگر ممالک میں قابل استعمال ہوگا اور اگلے مرحلے میں اسے دنیا بھر کے صارفین تک پھیلا دیا جائے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟