انسٹاگرام کا سکرین شاٹ نوٹیفیکیشن فیچر جاری نہ کرنے کا اعلان

انسٹاگرام کا سکرین شاٹ نوٹیفیکیشن فیچر جاری نہ کرنے کا اعلان

انسٹاگرام کی جانب سے رواں سال فروری میں سکرین شاٹ نوٹیفیکیشن فیچر آزمائشی بنیادوں پر پیش کیا گیا تھا۔ یہ فیچر صارفین کو ان کی سٹوری پوسٹ کا سکرین شاٹ لینے پر نوٹیفیکیشن کے ذریعے آگاہ کرتا تھا، تاہم فیچر کو بیشتر صارفین کی جانب سے ناپسندیدگی کا سامنا کرنا پڑا۔ صارفین کے شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے انسٹاگرام نے یہ فیصلہ کیا کہ اس فیچر کو واپس لے لیا جائے گا اور صارفین کسی بھی سٹوری کا سکرین شارٹ بغیر نوٹیفیکیشن کے لے سکیں گے، البتہ واضح رہے کہ پرائیویٹ بھیجی گئی پوسٹ کا سکرین شاٹ لینے پر سینڈر کو نوٹیفیکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟