26 ستمبر 2018
تازہ ترین
 انسانی لاشوں کی نمائش سے دو انگوٹھے چوری

اصل انسانی لاشوں کی نمائش سے ایک شخص نے نہایت چالاکی سے پیر کےدو انگوٹھے کاٹ کرچرا لئے۔ اصل انسانی لاشوں کی نمائش سے ایک شخص نے نہایت چالاکی سے پیر کےدو انگوٹھے کاٹ کرچرا لئے۔ پولیس نے واقعے کے بعد مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ، جس نے نمائش میں رکھی ایک لاش کے دونوں انگوٹھے چرائے تھے اور ان کی قیمت تیرہ لاکھ روپے سے بھی زیادہ بتائی جارہی ہے۔ نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق اس شخص پر چوری اور نامعلوم شخص کی لاش میں دخل اندازی اور بے حرمتی کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔ پہلی مرتبہ اس شخص کو آکلینڈ کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا گیا ، جہاں اس کی ضمانت ہوگئی اور اس کے بعد وہ سال کے آخر تک ویلنگٹن ڈسٹرکٹ کورٹ میں دوبارہ پیش ہوگا۔ اصل انسانی لاشوں کی اس عجیب و غریب نمائش کا نام باڈی ورلڈ وائٹلز تھا جو ایک سفری نمائش تھی اور پہلی مرتبہ آکلینڈ میں منعقد ہوئی تھی جہاں سے لاش سے انگوٹھے چرا لئے گئے۔ 1997 میں شروع ہونے والی اس نمائش کو دنیا بھر میں بھیجا جاتا ہے جہاں میڈیکل سکول اور طب کے طالبعلم اسے دیکھ کر جانتے اور سیکھتے ہیں۔ ڈاکٹرون ہیجنز انسٹی ٹیوٹ فور پلاسٹنیشن کو اب تک 17000 لاشیں عطیہ کی جاچکی ہیں ،جنہیں بہت خاص انداز میں پیش کیا جاتا ہے اور ان سے بہت کچھ سیکھنے میں مدد ملتی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟