16 دسمبر 2019
تازہ ترین
انجیر نظام انہضام کیلئے بہترین غذا

انجیر نظام انہضام کیلئے بہترین غذا

 انجیر پاکستان میں آسانی سے دستیاب پھل ہے جو کہ میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے۔ جس کا استعمال زمانہ قدیم سے کیا جاتا رہا ہے۔ انجیر کو خشک یا تازہ کسی بھی شکل میں کھایا جائے یہ انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، فائدہ مند اجزا سے بھرپور یہ سوغات متعدد بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔  یہ پھل قبض سے بچائو میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ عمر بڑھنے سے جسم کی قوت مدافعت کمزور ہونے پر مختلف امراض کا خطرہ بڑھتا ہے جن میں سب سے عام ہونے والا مرض قبض ہوتا ہے۔ درحقیقت درمیانی عمر کے افراد نہیں بلکہ نوجوان بھی اس مسئلے کا شکار ہوتے ہیں جس کی وجہ ناقص غذائوں کا استعمال ہوتا ہے، ایسی متعدد قدرتی غذائیں ہیں جو قدرتی طور پر جلاب کا اثر کرکے قبض سے نجات دلاتی ہیں۔ ان میں سے ہی ایک پھل انجیر بھی ہے اور اسے روزانہ کھانا نظام  انہضام کو بہتر بناتا ہے جس سے آنتوں کے امراض سے تحفظ ملتا ہے۔  خشک انجیر کو کھانے کی عادت معدے کی صحت کو بہتر بناتی ہے، اس میں وٹامن بی سکس کافی زیادہ ہوتا ہے جو جسم میں کولیسٹرول لیول کو مستحکم بناتا ہے جبکہ غذا کو ہضم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے، جس سے بھی قبض سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔ ایک چھوٹی پتیلی لیں اور درمیانی آنچ والے چولہے پر رکھ دیں، اس کے بعد ایک کپ پانی ڈال کر ابالیں اور اس کے بعد خشک انجیر کے 2 عدد پانی میں ڈال دیجئے اور تھوڑا سے پانی کا مزید اضافہ کریں اور اس وقت تک پانی ابالیں، جب تک انجیر نرم نہ ہوجائے۔ اس کے بعد یہ شربت گلاس میں ڈال کر پی لیں۔ یہ شربت خالی پیٹ پینا ہی نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے جبکہ قبض کو ہمیشہ دور رکھتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟