26 ستمبر 2018
تازہ ترین
انجلینا ، بریڈ پٹ میں بچوں کی تحویل کا معاملہ طے

ہالی وڈ کی مشہور جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان بچوں کی تحویل کے معاملے پر معاملات طے پا گئے ہیں، دونوں اداکار اس وقت 6 بچوں کی کفالت کر رہے ہیں۔ دونوں اداکاروں نے طویل رفاقت کے بعد ستمبر 2016 میں اپنا تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور ان دونوں کی علیحدگی کی خبر کو میڈیا کی شہ سرخیوں میں جگہ ملی تھی۔ ذرائع کے مطابق دونوں میں زبانی تمام معاملات طے پا چکے ہیں اور جلد ہی معاہدے کو تحریری شکل دینے کے بعد میڈیا کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟