20 نومبر 2018
تازہ ترین
احتساب کے نام پر انتقام ، میرا مقدمہ عوام لڑ رہے ہیں ، نواز شریف

 سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام کا جواب  لودھراں کے عوام نے دے دیا، میرا مقدمہ عوام لڑ رہے ہیں جس پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کی مثالیں دیکھ رہے ہیں اور لودھراں میں اس کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا، پاکستان کی خدمت کرنے والوں پر سارا زور چلتا ہے، دوہرے معیار کہاں تک چلیں گے، سیاسی لیڈروں کو بھی خود خیال نہیں آتا کہ ملک کو کہاں لے کر جانا ہے ، میرے خلاف موجودہ ریفرنسز میں کوئی جان ہوتی تو ضمنی ریفرنس کی ضرورت نہ ہوتی، وہ چاہتے ہیں کہ نواز شریف کو کسی نہ کسی طرح سزا ہو، ضمنی ریفرنس کب تک اور کیوں کر آتے رہیں گے، ان ریفرنسز سے تاثر ہی نہیں یقین ہونے لگا ہے کہ ان میں کچھ بھی نہیں، الزامات کو ری پیکج کر کے پھر شامل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر ہم سے انتقام لیا جا رہا ہے لیکن جھوٹے مقدمات کا جواب عوام دے رہے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ سے انتقام کیوں لیا جارہا ہےَ جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے تو خود معلوم نہیں، مجھ سے انتقام لینے والے ان سے انتقام لیں جنہوں نے دو بار آئین توڑا، آئین توڑنے اور ججز کو گرفتار کرنے والے کس کے مجرم ہیں، آج سب سے بڑے مجرم ہم بنے ہوئے ہیں اور وہ جنہوں نے دو دو مرتبہ آئین توڑا انہیں نہیں پکڑا گیا، کیا ان تک پہنچتے ہوئے پر جلتے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟