21 اپریل 2019
تازہ ترین
انار معدے کی بیماریوں کیلئے فائدہ مند  

انار معدے کی بیماریوں کیلئے فائدہ مند  

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں افراد معدے کی جلن کی ایک کیفیت انفلیمیٹری بوویل ڈیزیز (آئی بی ڈی) کے شکار ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق انار کا خوش ذائقہ پھل اس کا موثر علاج ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کی سادہ سی وجہ یہ ہے کہ انار میں موجود کئی اقسام کے خاص کیمیکل پولی فینولز پائے جاتے ہیں، جب یہ معدے اور آنتوں کے بیکٹٰیریا سے ملتے ہیں تو ایسے مرکبات (کمپائونڈ) خارج کرتے ہیں جو معدے کی جلن، تیزابیت اور امراض کو ختم کرتے ہیں۔ کینٹکی میں واقع یونیورسٹی آف لوئی ویلی کے ماہرین نے کہا ہے کہ آئی بی ڈی کی اصطلاح مجموعی طور پر کئی طرح کے السر اور کرون ڈیزیز کے لئے استعمال ہوتی ہے ۔ صرف امریکا میں 16 لاکھ اور برطانیہ میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد اس مرض کے شکار ہیں۔ پاکستان میں ایسے مریضوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ سائنس دانوں نے معلوم کیا کہ جسے ہی پھل کے پولی فینولز معدے اور آنتوں کے ان گنت بیکٹیریا سے ملتے ہیں تو ایک قسم کا میٹا بولائٹ یورولیتھن اے ( یو آر و اے) خارج ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سٹرا بیری، رس بیری اور بلیک بیری کے اثرات بھی عین یہی ہوتے ہیں۔ اس میٹابولائٹ کے بہت سے فوائد ہیں جن میں بڑھاپا بھگانے، جسمانی سوزش کم کرنے اور اینٹی آکسیڈنٹ خواص موجو ہیں۔ یہ پورے معدے، آنتوں اور سانس کی نالی کی تکلیف اور جلن کم کرتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟