امریکی کھلاڑی کی سرینا ولیمز کو شکست

 سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں امریکا کی سابق ورلڈ نمبر ون سرینا ولیمز کو شکست ہو گئی، امریکی سٹار کو جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے آؤٹ کلاس کیا۔سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں امریکا کی سرینا ولیمز اور چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹووا میں جوڑ پڑا، جمہوریہ چیک کی پلیئر نے پہلا سیٹ چھ تین سے اپنے نام کیا۔امریکی سٹار نے پریشر نہ لیتے ہوئے دوسرے سیٹ میں شاندار پرفارمنس دکھا کر چھ دو سے کامیابی حاصل کی، تیسرے سیٹ میں ایک بار پھر پیٹرا کویٹووا حریف پلیئر پر حاوی رہیں۔ اس بار انہوں نے چھ تین سے فتح سمیٹ کر اگلے راؤنڈ میں جگہ پکی کرلی۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟