17 نومبر 2018
امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم، برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدروں میں اضافہ

، برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدروں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم، برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 30 پیسے، 8 پیسے، 9 پیسے، 1.03 روپے اور 96 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے سے بڑھ کر 105.95 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے سے بڑھ کر 103.44 روپے ہوگئی۔ اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.03 روپے سے بڑھ کر 28.11 روپے  اور قیمت خرید 26.37 روپے سے بڑھ کر 26.45 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.76 روپے سے بڑھ کر 28.85 روپے  اور قیمت خرید 26.36 روپے سے بڑھ کر 26.44 روپے پر بند ہوئی۔ مزیدبرآں یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پائونڈ قیمت فروخت 130.62 روپے سے بڑھ کر 131.65 روپے اور قیمت خرید 127.52 روپے سے بڑھ کر 128.53 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ یورو کی قیمت فروخت بھی 112.87 روپے سے بڑھ کر 113.83 روپے اور قیمت خرید 110.19 روپے سے بڑھ کر 111.14 روپے پر جاپہنچی۔    


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟