23 ستمبر 2018
تازہ ترین
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی دفتر خارجہ آمد،وفود کی سطح پر مذاکرات جاری

 امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی دفتر خارجہ آمد، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب کا استقبال کیا، دونوں ممالک میں وفود کی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔ وفود کی سطح پر مذاکرات میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ مائیک پومپیو اور جنرل جوزف کے ہمراہ 4 رکنی امریکی وفد بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔ پاکستان روانگی سے قبل واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز چاہتے ہیں، افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا تعاون ضروری ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہت سے چیلنجز ہیں۔ ادھر سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کیساتھ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر بات ہو گی، پاکستان امریکہ سے کولیشن سپورٹ فند کی رقم روکے جانے کا معاملہ بھی اٹھائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد بھارت روانہ ہو جائیں گے۔واشنگٹن سے روانگی سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز چاہتے ہیں، افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا تعاون ضروری ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟