22 مارچ 2019
تازہ ترین
 امریکی عالمی فیشن ہائوس میں مسلم خواتین کیلئے حجاب متعارف

دنیا بھر میں فیشن کے حوالے سے منفرد شہرت رکھنے والے امریکا کے عالمی فیشن ہائوس مائیکل کورس نے پہلی بار مسلم خواتین کے لیے حجاب متعارف کرادیا۔مائیکل کورس نے ایک ایسے وقت میں حجاب کا دیدہ زیب ڈیزائن متعارف کرایا ہے جب کہ یورپ سمیت امریکا کے چند ممالک میں مسلمان خواتین کے لباس اور خصوصی طور پر حجاب کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مائیکل کورس کی جانب سے حجاب کو متعارف کرائے جانے کو مسلمان خواتین کی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، ساتھ ہی خیال کیا جا رہا ہے کہ اب تنگ نظر حجاب سے متعلق اپنے خیالات پر نظر ثانی کریں گے۔مائیکل کورس سے قبل دنیا کے دیگر معروف برانڈز ٴڈولس اینڈ گباناٴ ٟڈی اینڈ جیٞ نائیکی، ڈکاتھ لان اور ڈیورٴ جیسے برانڈز بھی حجاب متعارف کرا چکے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟