21 اکتوبر 2018
تازہ ترین
   امریکی صدورکے گرد گھومتی ہالی وڈ فلم دی پوسٹ ریلیز

  امریکی صدور کے گرد گھومتی اسٹیفن اسپیل برگ کی ہدایت کاری میں بننے والی ہالی ووڈ  فلم   دی پوسٹ   ریلیز کردی گئی فلم کے مرکزی کرداروں میں ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور میرل اسٹریپ جلوہ گر ہورہے ہیں  گزشتہ روز لندن میں ہالی وڈ کی بائیو گرافی ڈرامہ مووی  دی پوسٹ  کے پریمیئر کا اہتمام کیا گیا جس میں اداکار ٹام ہینکس، آسکر ایوارڈ یافتہ میرل اسٹریپ سمیت دیگر اسٹارکاسٹ نے شریک ہوکر ایونٹ کی رونقیں بڑھا دیں ۔ کہانی ہے بہادر خاتون صحافی کی جو چار امریکی صدور کے دور اقتدار میں پیش آنے والے حقیقی واقعات کے راز  فاش کرنے کی ٹھان لیتی ہے۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور میرل اسٹریپ  شامل ہیں ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟