22 ستمبر 2018
امریکی سینیٹر جان مکین انتقال کر گئے

 امریکی ری پبلکن سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ جان مکین 2017 سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے اور انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام ایری زونا میں گزارے۔ جان مکین کے انتقال پر امریکا میں سوگ منایا جارہا ہے جس کے لئے قومی پرچم بھی سرنگوں کر دیئے گئے ہیں۔ ایری زونا سے تعلق رکھنے والے جان مکین نے 2008 میں صدارتی الیکشن لڑا مگر کامیاب نہ ہو سکے ، وہ 30 سال امریکی سینیٹ کے رکن رہے اور انہیں 6 بار امریکی سینیٹر منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔ جان مکین امریکی فضائیہ کے پائلٹ تھے اور ویت نام میں جنگی قیدی بھی رہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟