14 نومبر 2018
تازہ ترین
  امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی کے نتائج سنگین ہونگے ، فرانس

 فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اتوار کو اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات بحال کرنے کی سعی میں ستر ملکوں کے اجلاس کے موقع پر ایک فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کا انتخابی وعدہ پورا کرنا آسان نہیں ہو گا۔  انہوںنے کہا کہ  جب آپ امریکہ کے صدر ہوں تو آپ مختلف مسائل پر یکہ طرفہ اورڈھٹائی پر مبنی موقف اختیار نہیں کر سکتے۔ آپ کو امن کے لیے زمین ہموارکرنا پڑتی ہے۔ فلسطینی رہنما محمود عباس نے ہفتے کو خبردار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے اسرائیل کو اپنی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا ہے اگر انہوں نے امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کیا تو امن کے عمل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔  امریکی سفارت خانے کو منتقل کرنے کا فیصلہ کئی دہائیوں سے چلی آ رہی امریکی پالیسی کے صریحا برخلاف ہو گا۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟