14 نومبر 2018
تازہ ترین
امریکی سائنسدانوں کی سپر ایکسپلوزو بنانے کی تیاری

امریکی سائنسدان ایک نئی قسم کے غیرمعمولی دھماکا خیز مواد  سپر ایکسپلوزو کی تیار ی پر کام کر رہے ہیں جو جلد ہی عرصہ دراز سے استعمال کئے جانے والے نہایت زہریلے مرکب یعنی ٹرائی نائیٹرو ٹولوئن  کی جگہ لے لے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کی تحقیقاتی لیب سائنسدانوں کے ساتھ مل کر لاس ایلاموس نیشنل لیبارٹری میں پھینک کر پگھلا دینے والے نئے مادہ کا استعمال کرکے ٹی این ٹی کی جگہ لینے والے سپر ایکسپلوزو کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔اہم پیشرفت کے طور پر سائنسدانوں نے اعلیٰ نائٹروجن کا دھماکا خیز مرکب تیار کرلیا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ مرکب ٹی این ٹی سے ڈیڑھ گنا زیادہ طاقتور ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول کیلئے کم نقصان دہ بھی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟