24 ستمبر 2018
تازہ ترین
امریکی حکومت کا پاگل پن بڑھتا جا رہا ،ایران

ایران کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کا پاگل پن بڑھتا جا رہا ہے لہٰذا بین الاقوامی برادری امریکا کو راہ راست پر لانے کے لیے کردار ادا کرے۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ امریکا ایران کے بعد اب عالمی فوجداری عدالت پر بھی پابندیاں لگانے کی دھمکیاں دینے لگا ہے، عالمی برادری کو چاہیے کہ  امریکی حکومت کو سمجھائے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر یحیٰی رحیم صفوی کا کہنا ہے کہ اگر ایران کو جارحیت کا نشانہ بنایا گیا تو وہ صرف زمینی، فضائی اور بحری راستوں سے سرحد کے باہر جواب دینے پر اکتفا نہیں کرے گا بلکہ سمندر پار حملے بھی کرے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟