14 نومبر 2018
تازہ ترین
 امریکہ کی روس پر پابندیوں کا اعلان

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ برطانیہ میں سابق روسی جاسوس کو زہریلے مواد کے ذریعے ہلاک کرنے کی کوشش پر روس کے خلاف تازہ پابندیاں عائد کرے گا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھر نوریٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیمیائی یا بائیولوجیکل ہتھیار استعمال کیے یا پھر اپنے ہی شہری کے خلاف کیمیائی مہلک ہتھیار استعمال کیے ہیں۔اگر روس نے دوبارہ کیمیائی ہتھیار استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی نہیں کروائی اور اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو اجازت نہ دی تو پھر روس کے خلاف 90 دن کے بعد مزید سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔یہ تیسری مرتبہ ہے جب امریکہ نے روس پر شہریوں کے خلاف کیمیائی اور بائیولوجیکل ہتھیاروں کے استعمال کرنے کی تصدیق کی ہے۔ماضی میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال شام اور شمالی کوریا میں کیا گیا۔روس پر عائد نئی پابندیوں کا اطلاق 22 اگست سے ہو گا اور اس کے بعد روس حساس الیکٹرانک آلات اور دیگر ٹیکنالوجی کو درآمد نہیں کر سکتا ہے۔دوسری جانب امریکی میں روسی سفارت خانے نے امریکہ کی جانب سے ان نئی پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے اسے ظالمانہ قرار دیدیا گیا ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟