23 ستمبر 2018
تازہ ترین
امریکا، یورپ  میں سونے کی قیمتوں  میں کمی

 امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ اور چین امریکا تجارتی کشیدگی میں اضافہ اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے نرخ وقفے پر 0.32  فیصد کم ہوکر 1209.18 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کے لیے سودے 5.50  ڈالر ٟ0.5  فیصدٞ کمی کے ساتھ 1217.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4  فیصد کم ہوکر 1208.70  ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5  فیصد کمی کے ساتھ 1217 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1213.05 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2  فیصد کمی کے ساتھ 1221.4 ڈالر فی اونس طے پائے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟