امریکا،یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

امریکا،یورپ اور ایشیائ میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور شمالی کوریا بارے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے صبح کے وقت نرخ 1322.15 ڈالر فی اونس رہے جو وقفے کے بعد اضافے کے ساتھ 1330.68 ڈالر فی اونس طے پائے۔امریکی سونے میں کمی کے ساتھ 1332.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے صبح کو نرخ 1322.15  ڈالر فی اونس رہے جو وقفے کے بعد اضافے کے ساتھ 1324.47 ڈالر فی اونس طے پائے۔امریکی سونے کے سودے گر کر 1331.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیائ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ کمی کے ساتھ 1325.11 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1330.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔  


عوامی سروے

سوال: متحدہ اورپی ایس پی کےاتحاد سے سندھ میں پی پی پی کی سیاست پرکیااثرات مرتب ہوتے؟