22 ستمبر 2018
امریکا کے آگے سر نہیں جھکائوں گا،ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خود کو ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر کہنے والوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔  دارالحکومت انقرہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکی امریکا سے خوفزدہ نہیں ہوگا، کچھ لوگ ہمیں معاشی سختیوں، پابندیوں اور کرنسی میں اتار چڑھائو سے ڈرا رہے ہیں تاہم ہم ان کے فریب سے آگاہ ہیں اور ان کا مقابلہ کریں گے۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسٹریٹیجک پارٹنر کہنے والے ہی ہمیں اسٹریٹجک ٹارگٹ بنا رہے ہیں لیکن ان کے آگے ہم سر نہیں جھکائیں گے، ہم انہیں بتا چکے ہیں کہ اس چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟