15 نومبر 2018
تازہ ترین
امریکا کی پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ

 امریکا نے پاکستان کی 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کردی۔ ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردوں کیخلاف جنگ کے لیے دی جانے والی 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کردی گئی ہے جب کہ امداد کی منسوخی کا فیصلہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کیا۔ ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امداد دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی نہ کرنے پر منسوخ کی گئی تاہم اگر پاکستان اپنا رویہ تبدیل کرلے اور دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا پھر سے آغاز کرے تو امداد حاصل کر سکتا ہے۔ امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے روکی جانے والی اب تک کی امداد میں کٹوتی کی مجموعی مالیت 800 ملین ڈالرز ہو گئی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟