26 ستمبر 2018
تازہ ترین
امریکا کی طرف سے مذاکرات کے پیغامات روزانہ پہنچ رہے،ایرانی صدر

 ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے مذاکرات شروع کرنے کے پیغامات تقریبا روزانہ کی بنیاد پر پہنچ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن روحانی نے یہ بات حکومتی ٹیلی ویعن پر نشر کی جانے والی ایک تقریر میں کہی۔صدر روحانی کے مطابق واشنگٹن حکومت ایک طرف ایرانی عوام پر غیر ضروری دباؤ ڈالنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور دوسری جانب وہ مختلف ذرائع سے یہ پیغامات ارسال کر رہی ہے کہ دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہیے۔ یہ امر اہم ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی قیادت سے ملاقات کا عندیہ دے چکے ہیں۔ ایرانی حکومت نے ایسی کسی ملاقات کے امکان کو رد کر دیا تھا۔

 

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟