29 ستمبر 2020
تازہ ترین
 امریکا  کا مصر میں عسکری اور اقتصادی امداد میں کمی کا اعلان

امریکا  کا مصر میں عسکری اور اقتصادی امداد میں کمی کا اعلان

امریکا نے مصر کو دی جانے والی عسکری اور اقتصادی امداد میں کمی کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق  ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قاہرہ حکومت کو اس مد میں دی جانے والی امداد میں سو ملین ڈالر کی کمی کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی انسانی حقوق کی خراب صورتحال اور غیر سرکاری تنظیموں پر عائد پابندیوں میں نرمی نہ کرنے پر مصر کو دو سو ملین ڈالر کی امداد کی فراہمی میں تاخیر بھی کر دی گئی ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر ابھی تک امریکا کا ایک اہم ساتھی ہے تاہم وہاں انسانی حقوق کی مخدوش صورتحال پر واشنگٹن انتظامیہ کو تحفظات ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟