21 ستمبر 2018
تازہ ترین
امریکا کا شام میں قیام امن کےلئے فنڈ کی واپسی

 امریکی وزارت خارجہ   نے کہا   ہے کہ شام میں قیام امن   کےلئے مختص23 کروڑ امریکی ڈالر کے فنڈ کو واپس لیا جا رہا ہے جس کو اب دوسرے خارجہ امور پر خرچ کیا جائیگا۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیتھر ناورٹ نے بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ساتھی ملکوں اور پارٹرنز سے زیادہ دفاعی فنڈ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کا مذکورہ فیصلہ امریکی صدر کے اس مطالبے سے تعلق رکھتا ہے تاہم امریکا شام کے امور کے حوالے سے اپنے تزویراتی وعدوں کو پورا کرتا رہیگا اور اس فیصلے سے شام میں انسانی ہمدردی پر مبنی امداد کی فراہمی کے حوالے سے ا مریکی اقدامات پر کو ئی اثر نہیں پڑے گا۔امریکا شام میں داعش کے خاتمے تک کا م کرتا رہیگا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟